ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ہنومان نگر میں ریڈی کپڑوں کی تیاری کا مفت تربیتی کیمپ

بھٹکل ہنومان نگر میں ریڈی کپڑوں کی تیاری کا مفت تربیتی کیمپ

Thu, 06 Oct 2016 01:35:18    S.O. News Service

بھٹکل 5/اکتوبر (ایس او نیوز) آر این شیٹی پالی ٹیکنیک کے کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بھٹکل کے ہنومان نگر میں گنیش اتسوا سمیتی کے اشتراک سے ریڈی کپڑوں کی تیاری کے 6ماہی فری کورس کا افتتاح عمل میں آیا۔
    علاقے کی معروف شخصیت گووندا نائک نے اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کا کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام دیہی علاقوں کے لئے ایک نمونہ ہے۔ایسے تربیتی پروگراموں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹر مسٹر ہیگڈے نے پروگرام کی صدارت کی اور کہا کہ اس کیمپ سے تربیت پانے کے بعد اسے پیشے کے طور اپنانا چاہیے اورحکومت کی طرف سے اسکِل انڈیا کا جو منصوبہ عمل میں آنے والا ہے اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔
    آر این ایس پالی ٹیکنیک کے وائس پرنسپال کے مریسوامی نے استقبالیہ خطاب کیا۔اسٹیج پر اودئے نائک،یمونا نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: